صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، ...

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں ا ور موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ملت پارک میں ڈاکوؤں نے اویس اور فیملی سے5لاکھ مالیت کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے مزنگ میں شہباز اور فیملی سے6لاکھ مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات، سبزہ زار میں اختر اور فیملی سے4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، شیراکوٹ میں ظہیر اور فیملی سے5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے اچھرہ میں عبدالقادر اور فیملی سے 3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، غازی آباد میں عدنان اور فیملی سے 8لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، مانگا منڈی میں سلیم سے 4لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے رائے ونڈ میں شوکت اور فیملی سے 2لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، گارڈن ٹاؤن میں اشفاق اور فیملی سے8لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، نشتر کالونی میں خرم سے 2لاکھ کی نقدی اورموبائل فون چھین لئے۔علاوہ ازیں گارڈن ٹاؤن، اچھرہ اورسمن آباد سے کاریں جبکہ غازی آباد، چوہنگ، سبزہ زار، مزنگ اور باٹاپور سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...