ماڈل ٹاؤن پولیس نے دو خطرناک اشتہاری ملزموں کو گرفتارکر لیا

ماڈل ٹاؤن پولیس نے دو خطرناک اشتہاری ملزموں کو گرفتارکر لیا

لاہور(خبرنگار) ایس پی ماڈل ٹاؤن فیصل شہزاد کی ہدایت پرماڈل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر دو اشتہاریوں کو گرفتارکر لیا ہے۔ گرفتار ہونیوالے دونوں اشتہاریوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ قتل اور ڈکیتی قتل جیسے سنگین واقعات میں ملوث اور اشتہاری تھے۔ ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کاشف یوسف کے مطابق اسے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ دو خطرناک اشتہاری ملزمان مشتاق اور اقبال جو مختلف مقدمات میں تھانہ لیاقت آباد اور تھانہ نشر کالونی کو مطلوب ہیں ،ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ میں بیٹھے ہیں جس پر انہوں نے ایک ٹیم تشکیل دی اور اس ٹیم نے چھاپہ مار کردونوں اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

مزید : علاقائی