لاہور ، مخلتف علاقوں میں نو سر بازوں نے نشہ آور جوس پلا کر 3افراد کو ہلاک کر دیا

لاہور ، مخلتف علاقوں میں نو سر بازوں نے نشہ آور جوس پلا کر 3افراد کو ہلاک کر ...

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے تین مختلف علاقوں میں نوسر بازوں نے نشہ آ ور جوس پلا کر تین افراد کی جان لے لی اور موبائل فون اورنقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، پو لیس نے شنا خت نہ ہونے پر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کروا دیا ہے۔بتا یا گیا ہے کہ مغل پورہ کے علاقہ گنج بازار میں نامعلوم 45سالہ شخص بے ہو شی کی حالت میں پڑا تھا جس کی مقامی لوگوں نے پو لیس کو اطلاع دی۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا تو بے ہوش ہونے والا شخص جان کی بازی ہار چکا تھا ، اس کی جیب پھٹی ہوئی تھی اور اس کے منہ سے جھاگ بہہ رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کوزہریلی چیز کھلائی گئی ہے۔ اسی طرح نولکھا کے علاقہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب 55سالہ نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا اور اس کی جیب سے نقدی وغیرہ غائب تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بے ہوش ہونے والے شخص کو میو ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا جبکہ داتا دربار کے علاقہ میں نوسر بازوں نے 65سالہ شخص کو لوٹ لیا ، اسے بھی بے ہو شی کی حالت میں میو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کو نشہ آور اشیاء کھلائی گئی ہیں جس سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ پو لیس نے ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی نعشیں مردہ خا نہ میں جمع کروادی ہیں ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...