کاہنہ ،خاتون کے قتل کامقدمہ شوہراورسسرال والوں کے خلاف درج کرلیا گیا

کاہنہ ،خاتون کے قتل کامقدمہ شوہراورسسرال والوں کے خلاف درج کرلیا گیا

کاہنہ(نامہ نگار) نواحی گاؤں کی رہائشی سمیرابی بی کے قتل کامقدمہ اس کے شوہر،سسر،ساس اوردیور کیخلاف درج کرلیا گیا۔دوروزقبل کاہنہ کے نواحی گاؤں شہزادہ کی رہائشی خاتون سمیرابی بی کی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھانے سے موت واقع ہوگئی تھی جسے فوری طور پرگھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی قراردیا گیا اور لواحقین نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کاہنہ پولیس نے متوفیہ سمیرابی بی کے بھائی کی درخواست پرسمیرا کے شوہر،سسر،ساس اوردیور کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی