شالیمار، شادی ہال میں ڈوپٹہ جنریٹر میں پھنسنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی

شالیمار، شادی ہال میں ڈوپٹہ جنریٹر میں پھنسنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی

لاہور(خبرنگار)شالیمار کے علاقہ میں واقع ایک شادی ہال میں ایک خاتون ڈوپٹہ جنریٹر میں پھنس جانے سے شدید زخمی ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پور ہ کا رہائشی محمد اسلم اپنی فیملی کے ہمراہ گزشتہ شام جی ٹی روڈ باغبانپورہ واقعہ ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گیا جہاں اس کی اہلیہ فرازنہ بی بی کا ڈوپٹہ اچانک جنریٹر میں پھنس گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے غفلت اور لاپرواہی پر شادی ہال کے مالک کو حراست میں لے لیا جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کیلئے شالیمار ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی