صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات، ایک نوجوان جاں بحق،4 افراد زخمی

صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات، ایک نوجوان جاں بحق،4 افراد زخمی

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ راوی روڈ کے علاقہ میں 30 سالہ نامعلوم نوجوان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ بتی چوک میں تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے اسے بری طرح کچل دیا۔ جس کے نتیجہ میں 30 سالہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ اسی طرح جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں کیولری گراؤنڈ کے قریب ایک تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے چار افراد کو کچل دیا ، جس کے باعث چاروں افراد شدید زخم ہو گئے ۔ زخمی ہونے والے اسلم اور احسن اکرام وغیرہ کو سروسز ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مزید : علاقائی