مختلف مقا مات پر ون ویلنگ، متعدد نوجوان زخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئے

مختلف مقا مات پر ون ویلنگ، متعدد نوجوان زخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئے

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں سخت پا بند ی کے باو جود شہر کے مختلف مقا مات پر موٹر سائیکل ون ویلنگ ،ریس لگانے کے واقعات میں متعدد نوجوان زخمی ہوکر مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ پولیس اور ٹر یفک وارڈن اس خطرناک کھیل کو روکنے میں ناکام رہے، کسی بھی ویلر کے خلاف مقد مہ درج نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطا بق شہر کے پوش علاقوں گلبرگ، شادمان، غالب مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن اور مسلم ٹاؤن سمیت شاہراہ قائد اعظم اور مال روڈ پر دن بھر ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس کے علاوہ کینال روڈ، ہربنس پورہ روڈ ،شالیمار لنک روڈ ، فیروز پور روڈ اور جی ٹی روڈ پر بھی ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ دن بھر شہر کی اہم شاہراؤں اور سڑکوں پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھاتے رہے جن میں سے کئی زخمی ہوکر مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔بتایا گیا ہے کہ شادمان کے علاقہ میں نوجوان عمیر، ریس کورس کے علاقہ میں کینال روڈ پر نوجوان عمر جبکہ سول لائن اور قلعہ گجرسنگھ کے علاقہ میں مال روڈ پر نوجوان افضل ، شہر یار ، شہیر ، احسن اور اکرم سمیت افضل اور تنویر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...