جنوبی چھاؤنی، دو گاڑیاں ٹکرا گئیں، 2 افراد جاں بحق، دو زخمی

جنوبی چھاؤنی، دو گاڑیاں ٹکرا گئیں، 2 افراد جاں بحق، دو زخمی

لاہور(خبرنگار) جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں گزشتہ رات گئے دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا جانے پر 2 افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کیولری گراؤنڈ میں گزشتہ رات دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں 4 افراد ارسلان ، فروین، ولید اور دانس شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال میں لے جایا جا رہا تھا کہ دو افراد 30سالہ فروین علی اور 28سالہ ارسلان احمد راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ ولید اور دانش کو شدید زخمی حالت میں سروسز ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 28 سالہ نوجوان ارسلان ایم بی اے پاس اور اس کی چند ماہ بعد شادی ہونے والی تھی۔

مزید : علاقائی