مخالفین نے ایک شخص کو گھر بلا کر قتل کر دیا

مخالفین نے ایک شخص کو گھر بلا کر قتل کر دیا

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے نواحی گاؤں چوہدو احمد یار میں مسلح ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔بابر بھٹی ولد ذوالفقار کی مبینہ طور پر عمردراز وغیرہ سے رنجش چلی آرہی تھی جس پر گزشتہ روز ملزمان نے اسے اپنے گھر بلایا جہاں ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بابربھٹی کو قتل کردیا ۔ پولیس نے عمردراز، اسکی بیٹی اقصہ نورین وغیرہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

جبکہ مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مقتول ایک حساس ادارے کا ملازم بتایا جاتا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...