فیروزوالہ،ملزم محنت کش کی بیوی کو اغواء کر کے فرار

فیروزوالہ،ملزم محنت کش کی بیوی کو اغواء کر کے فرار

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ کی آبادی بھلے بھانیوال میں نوجوان عبدالغفار نے ساتھی کی مدد سے محنت کش اسلم کی جواں سالہ بیوی شمیم اختر کو اغواء کر لیا اور فرار ہو گئے فیروزوالہ پولیس نے مغویہ کے شوہر کی رپورٹ پر ملزموں کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔ وقوعہ کے وقت مغویہ گھر میں اکیلی تھی کہ ملزمان اسے بہانے سے اغواء کر کے لے گئے۔ نواحی آباد ی ٹھیکری والا میں نوجوان پسران الحق نے ساتھیوں کی مدد سے اپنے مخالف نوجوان حسنین علی کو اغواء کر لیا فرار ہو گئے ۔

پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...