شیخوپورہ ، چھت سے گر کر زخمی ہونیوالا مزدور دم توڑ گیا

شیخوپورہ ، چھت سے گر کر زخمی ہونیوالا مزدور دم توڑ گیا

شیخوپورہ (بیورورپورٹ)لاہور روڈ پر واقع الکو حل فیکٹری میں سیفٹی آلات نہ ہونے کے باعث چھت سے گر کر زخمی ہونیوالے دو مزدورو ں میں ایک میو ہسپتال لاہور میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی مزدور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے تاہم ساتھی مزدور شہباز کو تشویشناک حالت کے تحت لاہور ریفر کردیا گیا تھا جو آج دم توڑ گیا، بتایا گیا ہے کہ فیکٹری کی چھت پر ویلڈنگ کا کام ہورہا تھا جہا ں پر فیکٹری کے مزدور کام کرنے کیلئے بیس فٹ کی بلندی پر کام کر رہے تھے کہ اچانک شٹر میں کرنٹ آنے کی وجہ سے دونو ں مزدور چھت سے زمین پر آگرے ،زخمی ہونیوالے دونو ں مزدورو ں کو فیکٹری کے عملہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈسٹر کٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمر جنسی میں منتقل کیا جہاں سے ایک مزدور شہباز کوحالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور ریفر کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مزید : علاقائی