ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت17افراد زخمی

ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت17افراد زخمی

قصور ،جڑانوالہ (بیورورپورٹ،نامہ نگار) ہلہ چوک بائی پاس پتو کی کے قریب مسافر رکشہ اور کار کی ٹکر سے تین خواتین سمیت5افراد شدید زخمی ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں خواتین سمیت 12افراد زخمی دولہے کے کار سے موٹر سائیکل سوار معمر شخص کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ تفصیل کے مطابق عرفان احمد رکشے پر سواریوں کو لیکر گاؤں کی جانب جا رہا تھا جب وہ چوک بائی پاس پتو کی کے قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والی کار کے نا معلوم ڈرائیور نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں منور بی بی سمیت5مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پتو کی پہنچا دیا گیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 92گ ب کا رہائشی اسلم اپنے رشتہ داروں ثناء اللہ ، منزہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود 58گ ب کے قریب دولہے کی کار نے ٹکر مار دی ۔ جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے اوراسلم کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا مگر تشویشناک حالت کے پیش نظر اسلم کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں دیگر حادثات میں خواتین سمیت 9افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیاہے۔

مزید : علاقائی