قصور پھولنگر ، فحاشی و عریانی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 3مالکوں سمیت 24ملزم گرفتار

قصور پھولنگر ، فحاشی و عریانی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 3مالکوں سمیت ...

قصور،پھول نگر(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پولیس کا ضلع بھر میں نیٹ کیفوں اور موبائل فون میں غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے فحاشی و عریانی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،24ملزمان گرفتار،کمپیوٹر،ایل سی ڈیز،لیب ٹاپ،یوایس بی،میموری کارڈ،کارڈریڈراور دیگر اسسریز قبضہ پولیس میں لے لی گئیں،پھولنگر میں ڈسٹر کٹ پولیس آفیسرزاہد مروت کی ہدایت پر مقامی پولیس کا نابالغ بچوں کو فحش فلمیں دکھانے والے انٹرنیٹ کیفے کے خلاف کاروائی ،تین کیفے مالکان گرفتار ،دو افراد سے ناجائز اسلحہ بھی پکڑا گیا۔مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے گزشتہ روز تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ ضلع قصور میں بداخلاقی کے واقعات کی روک تھام اور معاشرے کی اصلاح کیلئے انٹر نیٹ کیفوں اور موبائل فون میں غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس مکروہ دہندے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے کیونکہ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکا رہو رہی ہے،اس سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوک مسجد نور میں اے ایس نیٹ کیفے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان شکیل ، مظہر اور توقیر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے غیر اخلاقی ویڈیوز والا کمپیوٹر، ایل سی ڈیزاور دیگر اسسریز قبضہ میں لیں،اسی طرح تھانہ کھڈیاں پولیس نے قصبہ کھڈیاں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے موبائل فون میں غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے 6ملزمان ریاض، محمد حسین،گلزار احمد،حامد اکرم،غلام مصطفی ،محمد اقبال کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے غیر اخلاقی ویڈیوز والے کمپیوٹرز،ایل سی ڈیز،لیب ٹاپ، یو ایس بی، کارڈ ریڈرز اور دیگر اسسریز قبضہ پولیس میں لیکرعلیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے گئے،تھانہ صدر قصور پولیس نے قادر آباد کے قریب عثمان موبائل شاپ کے مالک جاوید اقبال،اسٹیبل باغ چوک سے راشداور پیرووالا روڈ سے مزمل ثاقب کو گرفتار کیا ،تھانہ الہٰ آباد پولیس نے موچی مارکیٹ سے ملزم اویس کو گرفتار کیا ،تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مزمل بازار اور پرانی منڈی سے 6 موبائل شاپ مالکان حامد منور اور صدام حسین،جاوید ، اسامہ ،اللہ دتہ اور چاند کو گرفتار کر کے کمپوٹر ز کو قبضہ میں لیکر علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے،تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے مین بازار پھولنگر سے فائیو سٹار نیٹ کیفے کے مالک محمد حسن،رائل نیٹ کیفے کے مالک عظمت،زین نیٹ کیفے کے مالک شان اور سرائے چھینبہ سے افضل کو گرفتار کر کے ملزمان کے کمپیوٹر ز،لیب ٹاپ اور دیگر اسسریز قبضہ میں لیکر علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے جبکہ تھانہ سرائے مغل پولیس نے ہلہ بازار سے ملزم ساجد نیٹ کیفے کے کمپیوٹر سے غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کر کے گرفتار کیا۔ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع بھر میں فحاشی و عریانی کی روک تھام اور نوجوان نسل کی اصلاح کیلئے ایسی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں گی انہوں نے مزید کہا معاشرے میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس کیساتھ ساتھصحافی حضرات، تاجر،سول سوسائیٹیز کے افراد،سٹیک ہولڈرز،علماء اکرام او ر اساتذہ بھی اپنا کردار ادا کریں۔پولیس تھانہ سٹی نے رائل کیفے ،فائیو سٹار کیفے اور زین انٹر نیٹ پرچھاپے مار کر کیفے مالکان شان شاہ ،عظمت جوئیہ اور حسن جوئیہ کو گرفتار کرلیا،مذکورہ کیفوں میں ننھے بچوں کو فی گھنٹہ کے حساب سے پیسے لیکر فحش فلمیں دکھائی جارہی تھیں پولیس نے ایل سی ڈی اور سی پی یو بھی قبضے میں لے لئے۔دریں اثناء جھگیاں دھناسنگھ کے رہائشی فاروق اور سرور آرائیں سے دوران تلاشی دو بندوقیں اور کارتوس برآمد ہوئے جبکہ پولیس تھانہ صدر نے سرائے چھینبہ اڈہ پر واقع موبائل شاپ کے مالک افضل کو بھی حراست میں لے لیاجو موبائل کارڈ اور یوایس بی وغیرہ میں فحش فلمیں بھرتا تھاپولیس نے تما م افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...