پاکستان کرکٹ بورڈ کا آڈٹ آئندہ ماہ سے شروع ہو گا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا آڈٹ آئندہ ماہ سے شروع ہو گا

لاہور (یو این پی)پی سی بی کا آڈٹ آئندہ ماہ سے شروع ہو جائے گا، بورڈ کی گزشتہ مالی سال کی آمدن چار ارب 14 کروڑ 38 لاکھ 41 ہزار 297 تھی جو مالی سال 2016ء کی نسبت 47 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ ان میں ملک سے باہر ٹورنامنٹس سے پی سی بی کو ایک ارب 47 کروڑ روپے حاصل ہوئے جبکہ ملکی اور نیوٹرل مقام سے ایک ارب 99 کروڑ ملے۔ اسپانسرز، لوگو، کرایہ جات اور بینک انویسٹمنٹ سے ہونے والی آمدن 51کروڑ روپے تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی