پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ 8 مئی سے شروع ہو گا

پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ 8 مئی سے شروع ہو گا

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ 8 سے 13 مئی تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔اتوار کو پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ایونٹ میں پاکستان کے مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری لانا ہے۔اس ایونٹ کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) نے پاکستان کو اس ایونٹ کی میزبانی دی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی