بھارت اور انگلینڈ ویمنز ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا
ناگپور(آن لائن)بھارت اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) پیر کو ناگپور میں کھیلا جائیگا۔میزبان ٹیم بھارت کو 3میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں بھارت ویمن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 12 اپریل کو ناگپور میں کھیلا جائیگا۔