نئے مہمان کا خاندانی نام ’’مرزا ملک‘‘ ہوگا:ثانیہ مرزا

نئے مہمان کا خاندانی نام ’’مرزا ملک‘‘ ہوگا:ثانیہ مرزا

کراچی (آن لائن)پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ان کے بچے کا خاندانی نام ’مرزا ملک‘ ہوگا۔اتوار کو گوا فیسٹ کے زیراہتمام تقریب میں صنفی تعصب سے متعلق سیشن میں ثانیہ مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر ثانیہ مرزا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو بہنیں ہیں ہمیں کبھی بھائی کی خواہش نہیں ہوئی اور ہمارے ہوتے ہوئے کبھی والدین کو بیٹے کی کمی محسوس نہیں ہوئی،جبکہ اکثر رشتہ دار میرے والدین کو بیٹا پیدا کرنے کا کہتے تھے۔میں نے شادی کے بعد بھی اپنا خاندانی نام مرزا تبدیل نہیں کیا کیونکہ نام سے پہچان ہے اور یہ آگے بھی بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے کا خاندانی نام 'مرزا ملک' ہوگا۔شعیب اور میں نے اس حوالے سے بات کی اور فیصلہ کیا کہ جب بھی ہمارا بچہ ہوگا اس کا خاندانی نام ’مرزا ملک ‘ ہوگا ناکہ صرف’ ملک‘ جبکہ میرے شوہر بیٹی کے خواہشمند ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...