ملک میں کھیلوں کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں:صباشمیم جدون

ملک میں کھیلوں کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں:صباشمیم جدون

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن( ویمن ونگ)کی چیئرپرسن صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں غیرملکی کھلاڑیوں کے آنے سے کھیلوں کی رونقیں بحال ہوگئیں ہیں،اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تائیکو انڈوفیڈریشن (ویمن ونگ)کی چیئرپرسن صباء شمیم جدون نے کہا کہ غیرملکی کرکٹ ٹیموں اور پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑی کو پاکستان لانے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بہت بڑا اہم کردار ادا کیا،ان ایونٹس سے ملک میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور کھیلوں کے میدان آباد ہونگے،انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے میں تعلیمی اداروں کا بہت اہم کردار ہوتا ہے جو کہ اب نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ جب تک تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی نہیں بنایا جائیگا ۔

اس وقت تک ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل نہیں ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...