کینیڈا کی السابیتھ بلیک نے خود سے وابستہ توقعات پوری کردیں

کینیڈا کی السابیتھ بلیک نے خود سے وابستہ توقعات پوری کردیں

گولڈ کوسٹ (یو این پی) کینیڈین ایتھلیٹ السابیتھ بلیک نے ویمنز آرٹسٹک جمناسٹکس کے انفرادی آل راؤنڈ فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کر کے خود سے وابستہ توقعات پوری کردیں۔ ان کا آسٹریلیا کی جارجیا گڈوین کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ ہوا۔دو اپریٹس کے بعد لیڈ کے باوجود وہ بیم پر پھسل گئیں تاہم انہوں نے اپنی غلطی پر قابو پا کر 54 اعشاریہ دو صفر،صفر پوائنٹس کی بدولت پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ جارجیا گڈ وین 53 اعشاریہ آٹھ صفر ،صفر پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ انگلینڈ کی الیس کنسیلا کو تیسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...