گربین مگوروزا اور ٹیمیا ببوس مونٹیری اوپن کے فائنل میں داخل

گربین مگوروزا اور ٹیمیا ببوس مونٹیری اوپن کے فائنل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میکسیکو سٹی(آن لائن)گربین مگوروزا اور ٹیمیا ببوس نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مونٹیری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں اسپینش کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک گربین مگوروزا نے رومانیہ کی اینا بوگڈین کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ان کی جیت کا سکور 6۔0 اور 7۔5 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں اٹالین کھلاڑی ٹیمیا ببوس نے امریکا کی ساشا وکری کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1۔6 ، 6۔2 اور 6۔2 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔