پہلا پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ 12 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

پہلا پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ 12 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ 12 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں شروع ہوگی۔اتوار کو اپنے بیان میں آگنائزنگ سیکرٹری شاہد بلوچ کہا کہ لیگ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں،لیگ میں ملک بھر سے سو سے زائد پروفیشنل کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے انٹری کروا رکھی ہے،انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 11 اپریل کو کیا جائیگا اور لیگ کے فائنل مقابلے 15 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی