سرکاری حج سکیم کی دوسری قرعہ اندازی نہیں کروانی تو پیسے واپس کئے جائیں، عازمین کا مطالبہ

سرکاری حج سکیم کی دوسری قرعہ اندازی نہیں کروانی تو پیسے واپس کئے جائیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)3لاکھ سے زائد سرکاری حج سکیم میں موجود درخواستیں دینے والوں کے اربوں روپے بنکوں کے استعمال کے لیے چھوڑ دئیے گئے ،قرعہ اندازی نہیں کرنی تو ہمیں بتا دیا جائے ہمیں ہمارے ٹیلی فون نمبر اور گھروں میں خطوط لکھ کے بنکوں سے حج سکیم کی رقم نکلوانے سے منع کر دیا گیا ہے ،28فروری کو قرعہ اندازی کے بعد ہمیں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے دیں ،پھر کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے دیں اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نظر ثانی کی اپیل کی خبریں دی جا رہی ہیں ،حج پالیسی کے مطابق 80سال والوں اور تین سال والوں کو بھی اندھیرے میں رکھا گیا ہے ،ملک بھر سے سرکاری حج سکیم میں درخواستیں دینے والوں کا روزنامہ پاکستان کے ذریعے وزارت مذہبی امور سے سرکاری سکیم کی دوسری قرعہ اندازی کرانے کا مطالبہ ،اگر قرعہ اندازی نہیں کرانی تو ہمیں ہمارے پیسے منافع کے ساتھ واپس کیے جائیں چار ماہ سے زائد عرصہ سے 100بلین روپے بنکوں میں جمع ہیں۔
سرکاری حج سکیم

مزید :

صفحہ آخر -