پوسٹل سروسز کا ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ ،سمری وزیراعظم کو ارسال

پوسٹل سروسز کا ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ ،سمری وزیراعظم کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،لاہور( این این آئی)حکومت نے ڈاک کا خسارہ ختم کرنے کے لیے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ،سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ۔بتایا گیا ہے حکومت نے ڈاک کی قیمتیں 13روپے اضافے کے ساتھ8 روپے سے بڑھا کر21 روپے کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔وزارت پوسٹل سروسز کی جانب سے وزیر اعظم کو پوسٹل ٹیرف میں اضافے کے لیے سمری بھیج دی گئی ہے جس میں وزارت پوسٹل سروسز نے حکومت سے 21روپے تک ڈاک کے نرخ بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ اس وقت ڈاک ٹکٹ پر محکمہ پوسٹل سروسز کی جانب سے 8روپے چارج کیے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اس میں اضافہ کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام پوسٹل سروسز کو خسارے سے نکالنے کے لیے کیا جا رہا ہے جس سے پوسٹل سروسز کو سالانہ 2ارب روپے تک اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔
ٹکٹ قیمت

مزید :

صفحہ آخر -