قومی کتاب میلے کی اختتامی تقریب آج پاک چائنا سنٹر میں ہوگی

قومی کتاب میلے کی اختتامی تقریب آج پاک چائنا سنٹر میں ہوگی

اسلام آباد (این این آئی) قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے زیر اہتمام نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے6اپریل سے شروع ہونے والے چار روزہ نویں قومی کتاب میلہ 2018ء کی اختتامی تقریب (آج) 9 اپریل کو شام ساڑھے پانچ بجے پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد کے مرکزی آڈیٹوریم میں ہوگی۔ این بی ایف کے قومی کتاب میلے میں اس برس بھی اہلِ قلم ، شعراء ، مصنفین، فیمیلیز، شائقین کتب، نوجوانوں، طلبہ و طالبات اور زندگی کے ہر شعبے سے کتاب سے محبت کرنے والے لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور 125سے زائد تعداد میں بک اسٹالوں سے اپنے پسندیدہ موضوعات کی کتابیں خریدیں۔ اس سال کتاب میلے کا تھیم ’’کتابوں کی دنیا سلامت رہے‘‘ رکھا گیا تھا۔ میلے کے چاروں دن کتاب خوانی ، کتابوں کی تقاریبِ رونمائی، اہم موضوعات پر سیمینار، مذاکرے اور غزل، افسانے ، جدید اردو ونظم، ڈرامے، اقبال پر پروگرام سمیت ’’کڈز ری پبلک‘‘ میں بچوں کے دلچسپ و رنگا رنگ پروگرام ، کوئز مقابلے ،چینی ،ترکی اورفارسی زبانوں پر مشتمل دیگر بہت سے پروگراموں کے ذریعے کتاب کی اہمیت و عظمت کو اُجاگر کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر