ایک بھائی فوج و عدلیہ کو گالیاں دوسرا خوش کر رہا ہے : عمران خان

ایک بھائی فوج و عدلیہ کو گالیاں دوسرا خوش کر رہا ہے : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک بھائی فوج و عدلیہ کو گالیاں اور دوسرا خوش کررہا ہے، جبکہ مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے آئندہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو پھینٹی لگاؤں گا۔شہباز شریف کو اب نوکری نہیں ملے گی ان کی کرپشن نیب کے سامنے لے کر آئیں گے ،سب لوگوں کو کیوں نکالا کہنے پر مجبور کریں گے ،آنے والے الیکشن میں مخالفین کو شکست دیں گے،آصف علی زرداری اورمحمد نوازشریف دونوں چور ہیں،ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو طلب کرنے پر چیف جسٹس کا شکرگزارہوں، 2018 نئے پاکستان اور تبدیلی کا سال ہے ،نوجوان پی ٹی آئی کا ممبر بن کر میری ٹیم کا حصہ بنیں، راولپنڈی میٹرو بس پر اربوں روپے خرچ کردیئے گئے اس سے آدھے پیسوں سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکتا تھا،میں کپتان ہوں مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے،آئندہ انتخابات میں تمام جماعتوں کو پھینٹی لگاؤں گا،مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی بری طرح ہاریں گی،ہرے پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت کرائیں گے۔ اتوار کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے راولپنڈی میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں مختلف کیمپوں کا دورہ کیا اور ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا۔ کمیٹی چوک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آپ کا ملک مقروض ہے ،کرپشن کی وجہ سے ملک پیچھے چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اورنواز شریف آپ کا پیسا چوری کر کے باہر لے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں کا برا حال ہے،یہ لوگ تو اپنے طبی معائنے کیلئے باہرکے ممالک جاتے ہیں ،شہباز شریف بتائیں غریب کہاں جائے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو منصوبہ مال بنانے کیلئے بنایا گیا ہے، راولپنڈی میٹرو بس پر اربوں روپے خرچ کردیئے گئے جبکہ اس کے آدھے پیسوں سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکتا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ میری حکومت ہوتی تو راولپنڈی میں میٹرو کا پیسہ سکولوں اور صاف پانی پر لگاتا۔انہوں نے کہا کہ 2018 کا سال تبدیلی اور انتخابات کا سال ہے، گزشتہ 22 سال سے اس میچ کا انتظار کر رہا تھا۔ عمران خان

مزید :

صفحہ اول -