ملک پر مخصوص ٹولے کا قبضہ ، معیشت ، ادارے اسلامی نظام پر نہیں چل رہے : سراج الحق

ملک پر مخصوص ٹولے کا قبضہ ، معیشت ، ادارے اسلامی نظام پر نہیں چل رہے : سراج ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان امریکااوربھارت کیلئے غزنوی،غوری اورابدالی بنیں گے۔سراج الحق کا گریٹر اقبال پارک میں یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ان کے لیے آج زندگی کا ایک تاریخی اور ناقابل فراموش لمحہ ہے۔آج پنجاب کے نوجوانوں کا ایک تاریخی جرگہ مینارپاکستان پر ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 3مارچ1940کواسی مقام سے ایک کاروان چلاتھاجس نے آزادی کانعرہ لگایا۔مینار پاکستان گواہی دیتاہے کہ پاکستان سیکولرازم کے لیے نہیں بناتھا۔اس کاروان نے کئی قربانیاں دیکرہمیں پاکستان بنا کردیا۔سراج الحق نے کہا کہ جو بھی پاکستان سے ٹکرائے گا وہ پاش پاش ہوجائے گا۔ہم وعدہ کرتے ہیں بڑوں نے پاکستان بنایا تھا ہم پاکستان بچائیں گے۔آج پھرہم کوتجدیدعہدکرناہے کہ پاکستان کو اسلامی اور خوشحال بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کچھ لوگ ہمارے اسلامی تشخص کو مٹانا چاہتے ہیں۔قائداعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان مکمل ریاست ہے۔قائداعظم کے بعد ایک خاص ٹولے نے پاکستان پر قبضہ کرلیا۔اس ٹولے نے پاکستان کو نظریے سے دور رکھا۔امیر جماعت اسلامی مزید کہا کہ پاکستان ایک عقیدہ اورنظریہ ہے،یہاں اسلامی نظام نظرنہیں آتا۔ہمارامعاشی نظام اور ادارے اسلامی نظام کے مطابق نہیں چل رہے۔پاکستان میں65فیصدنوجوان ہیں،ہمارا دشمن نوجوانوں سے ڈرتا ہے۔ ہمارے نوجوان امریکااوربھارت کیلیے غزنوی،غوری اورابدالی بنیں گے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...