آئندہ وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا ، منظور وسان

آئندہ وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا ، منظور وسان

سکھر(آئی این پی) صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے آئندہ وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا نواز شریف کو مشکل وقت میں جمہوریت یاد آتی ہے ،خیرپور میں ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے منظور وسان نے کہا نواز شریف جمہوریت کے لئے ہمیں للکار نے کے بجائے اپنوں کو للکاریں جنہوں نے ان سے بے وفائی کی ہے،الیکشن میں جمہوری پسند لوگ کامیاب ہونگے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں ، سینٹ چیئرمین میں بلوچستان کے امیدوار کی حمایت اس لئے کی تاکہ بلوچستان کا احساس محرومی ختم کیا جا سکے انتخابات میں 3 پارٹیوں نواز لیگ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی میں مقابلا ہوگا،لیکن وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...