نیب کے نام سے بھی اب (ن) لیگ والوں کو خوف آتا ہے،اعتزاز حسن

نیب کے نام سے بھی اب (ن) لیگ والوں کو خوف آتا ہے،اعتزاز حسن

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شر یف خاندان کی سیاست ختم ہو چکی شہبازشر یف کا بچنا ناممکن ہوچکا ہے ‘نیب کے نام سے بھی (ن) لیگ والوں کو خوف آتا ہے ‘نوازشر یف کے جیل جانے سے ہمدردی کا ووٹ لینے کا سوچنے والی (ن) لیگ بے وقوف ہے ایسا کچھ نہیں ہوگا ۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشر ئف کے خلاف آج تو نہیں کل نیب کیسوں کا فیصلہ آنے والا ہے جسکے بعد انکو جیل جانا ہی ہوگا اور سب جانتے ہیں نوازشر یف میں جیل کی سزا کاٹنے کی ہمت نہیں وہ پھر کسی سے معاہدہ کر کے پاکستان سے باہر جانے کا سوچے گا مگر اب ان کی ڈیل اور ڈھیل کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نوازشر یف کیساتھ ساتھ شر یف خاندان کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور اب شہباز بھی نہیں بچ سکے گا ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...