مسلم لیگ ن زیر عتاب ہونے سے موسمی پرندے اڑا نیں بھر رہے ہیں ،عبد القیوم

مسلم لیگ ن زیر عتاب ہونے سے موسمی پرندے اڑا نیں بھر رہے ہیں ،عبد القیوم

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد القیوم نے کہا ہے انتخابات قریب ہونے کی وجہ سے آج کل اڑنے والے پرندوں کا موسم ہے ، مسلم لیگ ( ن ) کے زیر عتاب ہونے کی وجہ سے موسمی پرندے اڑانیں بھر رہے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا ہماری جماعت میں تمام رہنما کھل کر اپنی بات کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی بات کو سنا بھی جاتا ہے ۔انہوں نے حالیہ دنوں میں کئی رہنماؤں کے(ن) لیگ کو چھوڑنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا یہ موسمی پرندے ہیں ہمارے جماعت کے بانی قائد کو وزارت عظمی سے ہٹا دیا گیا، پارٹی صدارت سے ہٹا دیا گیا اور پارٹی زیر عتاب ہونے کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے ۔اگر مسلم لیگ (ن)کی بجائے کوئی اور بھی جماعت ہوتی تو یہ اس کیلئے خوش کن نہیں ہونا تھا۔چو دھری نثار علی خان کے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،شہباز شریف معاملے کو دیکھ رہے ہیں

عبدالقیوم

مزید : صفحہ آخر