روسی صدر کے قریبی رفقا ء کیخلاف نئی امریکی پابندیاں عائد

روسی صدر کے قریبی رفقا ء کیخلاف نئی امریکی پابندیاں عائد

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکا نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے انتہائی قریبی تعلق رکھنے والے چند روسی شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ روس سے تعلق رکھنے والے سات انتہائی اہم کاروباری شخصیات کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ان افراد میں صنعتی ادارے میٹلز میگنیٹ سے تعلق رکھنے والے الیگ دیریپاسکا اور سرکاری گیس کمپنی گیس پروم کے ڈائریکٹر ایلیکسی مِلر بھی شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر