کوشش ہے پارٹی میں مزید دھڑے بازی نہ ہو: فاروق ستار

کوشش ہے پارٹی میں مزید دھڑے بازی نہ ہو: فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (صباح نیوز)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہ نما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے، میری کوشش ہے کہ مزید دھڑے بازی نہ ہو ، جلد کوئی فارمولا طے کر ینگے کہ اتحاد قائم رکھ سکیں ۔متحدہ قومی مومنٹ پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے لاہور میں ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر جو کچھ ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے اور اب میری کوشش ہے کہ مزید دھڑے بازی نہ ہو۔جلد کوئی ایسا فارمولا طے کرلیں گے کہ اتحاد قائم رکھ سکیں گے تاہم کارکنوں کی اچھی بات ہے کہ ان میں تقسیم نہیں ہو رہی۔ کراچی میں حلقہ بندیوں کے معاملے میں ناانصافی کی گئی،کراچی کو غیر مستحکم کریں گے تو پاکستان غیرمستحکم ہوگا،کراچی کا ڈومیسائل دیگر شہروں کے مقابلے میں نہایت آسانی سے بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم الیکشن میں جائیں گے پارٹی کے مسائل کم ہوں گے، حکومت ختم ہونے میں مہینہ رہ گیا اور اگر کوئی پتنگ کٹ بھی جائے تو کوئی فائدہ نہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،اپنے کارکنان میں سے بھی امیدوار ڈھونڈیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -