ایمنسٹی سکیم کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لاکر نافذ کیا جائے: ناہید خان

ایمنسٹی سکیم کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لاکر نافذ کیا جائے: ناہید خان

لاہور( این این آئی )بینظیر بھٹو شہید کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ حکمران جماعت پارلیمنٹ کی بالا دستی کا راگ تو الاپتی ہے لیکن تمام فیصلے اس سے بالا بالا کئے جاتے ہیں ، ایمنسٹی سکیم کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لا کر اس کا نفاذ کیا جانا چاہیے تھا کیونکہ اب عوام اسے این آر او کا نام دے رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کی جانب سے حالیہ سر گرمیاں صرف وارم اپ ہے اس کا عام انتخابات میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ایک انٹر ویو میں ناہید خان نے کہا کہ حالیہ سالوں میں آنے والی حکومتوں میں عوام کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔اپوزیشن جو عوام کی آواز ہوتی ہے اس نے مہنگائی ، بیروزگاری اور بڑھتے ہوئے یوٹیلٹی بلز کے مسائل کوپارلیمنٹ میں اٹھانا گوارا نہیں ۔ پیپلزپارٹی خود کو اپوزیشن کہتی ہے لیکن اس نے بھی کچھ لو اور کچھ دوکی پالیسی اپنائی رکھی جس پر عوام میں سخت غصہ پایا جاتا ہے ۔انہوں نے مستقبل میں سیاسی حکمت عملی بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اس بارے ساتھیوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اس کا حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...