پاکستان ہمارا سب سے بڑا حلیف اور وکیل ہے: سردار مسعود خان

پاکستان ہمارا سب سے بڑا حلیف اور وکیل ہے: سردار مسعود خان

مظفر آباد (این این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ معصوم کشمیری کسی قسم کی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہیں،شوپیاں کے المناک سانحہ کے بعد پورا ملک متحد ہو کر سامنے آ گیا ہے، آل پارٹیز کانفرنس کی سفارشات کو مفصل طریقے سے مرتب کر کے مشاورت سے نقاط پر عملدرآمد کیا جائے، پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی حمایت کی ہے اور اس مسلے پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے پر تیار نہیں ہے اور پاکستان ہمارا سب سے بڑا حلیف اور وکیل ہے ۔سردار محمد مسعود خان نے یہ بات وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے موقع اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے جس کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ حریت کانفرنس کے رہنما بھی اس میں شریک تھے ۔ صدر آزاد جموں وکشمیر نے حریت قائدین کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ ان مشکل ترین حالات میں بھی تحریک آزادی کی مشعل کو مسمم عظم کے ساتھ تھامے ہوئے ہیں ۔ اقوام متحدہ ، پاکستان اور آزاد کشمیر کے لوگ شفاف و منصفانہ رائے دہی کے حق میں ہیں لیکن بھارت ہمیشہ اس کی راہ میں رکاوٹ بنتا چلا آ رہا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر