سربراہ پاک بحریہ کا کیڈٹ کالج پٹارو کا دورہ، نوتعمیر شدہ کمپلیکس کا افتتاح

سربراہ پاک بحریہ کا کیڈٹ کالج پٹارو کا دورہ، نوتعمیر شدہ کمپلیکس کا افتتاح

اسلام آباد (این این آئی)چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کیڈٹ کالج پٹاروکادورہ کیا اور نو تعمیر شدہ سپورٹس کمپلیکس کا افتتا ح کیا۔ کیڈٹ کالج پٹارو کا یہ ان ڈورسپورٹس کمپلیکس حال ہی میں تعمیر کیا گیاہے جس میں انڈور سپورٹس کی تما م سہولیات موجود ہیں۔ نیول چیف نے کالج کی دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور کالج کے اساتذہ اور سٹاف سے ملاقات کی۔ کیڈٹ کالج پٹارو آمد پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار اور کالج کے پرنسپل کموڈور محبوب الٰہی ملک نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا خیر مقدم کیا۔کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی میں کیڈٹ کالج پٹارو کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کالج کے انفراسٹرکچر، سہولیات اور تدریسی ماحول کی بھی تعریف کی۔بعدازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں کیڈٹ کالج پٹارو کے پرنسپل کموڈور محبوب نے کالج کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی اور کیڈٹس کی نصابی وہم نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔کیڈٹ کالج پٹارو سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات ، مسلح افواج کے افسران، ضلعی انتظامیہ اور حکومت سندھ کے اعلٰی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : صفحہ آخر