فوجی عدالت نے 2دہشتگردوں کو سزائے موت سنا دی

فوجی عدالت نے 2دہشتگردوں کو سزائے موت سنا دی

کراچی (این این آئی) ملٹری کورٹ نے 7پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث 2دہشت گردوں کو سزائے موت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق فوجی عدالت نے 2دہشت گردوں محمد اسحاق عرف بوبی عرف حسین ولد محمد ابراہیم اور محمد عاصم عرف احمد عرف کیپری عرف ماموں عرف مصطفی ولد عبد الرحمان کو سزائے موت سنا دی۔ واضع رہے کہ 20اپریل 2016کو پاکستان بازار تھانہ کی حدود سیکٹر 15اورنگی ٹاؤن میں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں جو پولیس موبائل پر سوار تھے مسلح دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اس مقام پر4 اہلکاروں اور بنگلہ بازار کے قریب بھی گلی میں ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں پر فائرنگ کر کے تین اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل عبد الستار ، کانسٹیبل رستم علی، کانسٹیبل محمد اسماعیل ، کانسٹیبل یاسین، کانسٹیبل دائم الدین ، کانسٹیبل وزیر علی، کانسٹیبل غلام رسول کو شہید کر دیا تھا۔ بعد ازاں واقع کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ 139/2016درج ہوا تفتیش اس وقت سی ٹی ڈی میں تعینات ماہر تفتیشی افسر اعجاز حسین مغل کو دی گئی۔

مزید : صفحہ آخر