سپر یم کو رٹ ،روا ں عدا لتی ہفتے کیلئے 4بنچ تشکیل

سپر یم کو رٹ ،روا ں عدا لتی ہفتے کیلئے 4بنچ تشکیل

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس ،جسٹس میاں ثاقب نثار نے آ ج سوموار سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کے دوران مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے تھوڑی ردوبدل کے ساتھ 4بنچ تشکیل دیدئیے ہیں۔سوموار اور منگل کے روز بنچ اول اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب۔بنچ دوئم جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ۔بنچ سوئم جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن جبکہ بنچ چہارم جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔تاہم جمعرات اور جمعہ کے روز بنچ اول چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا باقی تین بنچوں کی پوزیشنیں بھی تبدیل ہو جائیں گی۔

مزید : صفحہ آخر