کوکین خان کو 5سال بعد راولپنڈی والوں کی یاد آگئی، حنیف عباسی

کوکین خان کو 5سال بعد راولپنڈی والوں کی یاد آگئی، حنیف عباسی

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کے قریب آتے ہی اجنبی شخص اپنی سٹپنی کے ساتھ راولپنڈی میں ظاہر ہو گیا،کوکین خان کو پانچ سال بعد راولپنڈی والؤ کی یاد آگئی،ممبر سازی مہم کا شو فلاپ ہو گیا،پنڈی کا بنارسی ٹھگ میں آج راولپنڈی کی سڑکوں کو بھاگتا ہوا نظر آیا،راولپنڈی کے باسیوں نے کوکین خان کی ممبر سازی مہم کومسترد کر دیا،راولپنڈی شہر پہلے بھی( ن) لیگ تھا،اب بھی ہے اور ن لیگیوں کا ہی رہے گا،کوکین خان پنڈی سے الیکشن لڑا تو اس سمیت اس کی سٹپنی کی ضمانتیں ضبط کراونگا۔عمران خان کے بیان پر حنیف عباسی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پانچ سال قبل ووٹ چوری کر کے جانے والا اجنبی شخص اب دوبارہ بھیک مانگ رہا ہے،کوکین خان مغرب سے پہلے راولپنڈی کا دورہ کریں تاکہ انھیں ترقیاتی کام نظر آئیں،راولپنڈی میں نئے اسپتال اور میٹرو بس کوکین خان کا منہ چڑھا رہے تھے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...