شاعر منیر نیازی کا90واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

شاعر منیر نیازی کا90واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

احمدیار(صباح نیوز) جذبات اور احساسات کے شاعر منیر نیازی کا90واں یوم پیدائش آج-9 اپریل بروز پیر کو منایا جائے گا وہ-9 اپریل 1928 مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیارپورمیں پیدا ہوئے ۔منیرنیازی نے اردو اور پنجابی کے تین شعری مجموعے یادگار چھوڑے انہوں نے بے شمار گیت ،غزلیں اور نظمیں لکھیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز اوراکادمی ادبیات پاکستان نے کمال فن ایوارڈ سے نوازا ۔ منیرنیازی 26 دسمبر2006 کووفات پاگئے تھے

مزید : صفحہ آخر