اسلا م آ باد پولیس کی امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے فیض آ باد کے مقام پر فرضی مشق

اسلا م آ باد پولیس کی امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے فیض آ باد کے مقام ...

اسلام آباد (این این آئی)وفا قی دارالحکو مت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحا ل کو یقینی بنا نے اور شہر یو ں کی جان و مال کو محفو ظ رکھنے کیلئے اسلا م آ باد پولیس نے فیض آ باد کے مقام پر فرضی مشق کی جس میں اینٹی رائٹ یونٹ سمیت تما م ونگز کے افسران و جو انو ں نے حصہ لیا ، مشق کے دوران پولیس کی کا رکر دگی کا جائز لیا گیا ، اس فرضی مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کا رسپانس اور صلاحیت چیک کرنا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار کر نا ہے۔پولیس ترجمان کے مطا بق اتو ار کو اسلام آباد پولیس اینٹی رائٹ یونٹ کی فرضی مشق فیض آباد کے مقام پر کی گئی،مشق میں ایک ہجو م کو فیض آباد پر روکا گیا،مشق میں ایک حقیقی سین بنایا گیا جس میں ہجو م کو روکنے کے لئے آنسو گیس،واٹرکینن کا استعمال بھی کیا گیا، اس مشق کے دوران اسلام آ باد اینٹی رائٹ یونٹ کی دس پلا ٹو نو ں نے حصہ لیا ، اس کے علا وہ اسلام آ باد ، سیکور ٹی ، سی آئی ڈی ، اسلام آ باد ٹر یفک پولیس ، سپیشل بر انچ ، لا جسٹک پولیس بھی شامل رہی ، مشق کے دوران مظا ہر ین کی گرفتار ی کیلئے پولیس ٹیمیں بھی تشکیل دیں گئیں تھیں ، فرضی مشق کیلئے اچانک ایک فرضی کال دی گئی کہ ایک جلوس اسلام آباد کی طرف بڑھ رہاہے جس کو فیض آباد کے مقام پر روکا جائے جس پر پولیس کے اینٹی رائٹ دستے نے فوری رسپانس کرتے ہوئے فیض آباد اپنی پوزیشن لی، اسی اثناء میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیمو ری ، ڈی آئی جی سیکور ٹی وقار احمد چوہا ن ، ایس ایس پی نجیب الر حمن بگو ی ، ایس ایس پی ٹر یفک ملک مطلو ب احمد ، اے آئی جیز، ایس ایس پی سی ٹی ایف محمد امین بخاری ، ایس پیز سمیت پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے،مشق کے دوران مجمع کی طرف سے پتھراؤ بھی کیا گیا، ہجو م کو روکنے کے لئے آنسو گیس،واٹرکینن کا استعمال بھی کیا گیا، اس مشق کے دوران اسلام آ باد پولیس کی ٹیموں نے مظا ہر ین کی عملی طو ر پر گرفتار ی عمل میں لا ئی،مشق کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی پہلے ہی اطلاع دے گئی تھی، اس مو قع پر آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ اس فرضی مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کا ریسپا نس چیک کرنا اور ان کو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار کر نا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...