اقتدار ملا تو پنجاب کے ہر منصوبے کا ازسرنو آڈٹ کرائینگے ، محمودالرشید

اقتدار ملا تو پنجاب کے ہر منصوبے کا ازسرنو آڈٹ کرائینگے ، محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ پنجاب میں کچھ کیا ہو تو عدالتیں برہم کیوں ہوں؟ تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو پنجاب کے ہر منصوبے کا ازسرنو آڈٹ کرائیں گے، تعلیم، صحت، صاف پانی، روزگار کی فراہمی ترجیحات ہونگی، تیاری کرلی فکسڈ الیکشن نہیں ہونے دیں گے، پنجاب میں دیگر اپوزیشن جماعتوں سے ملکر نگراں حکومت پر مشاورت کریں گے، آئندہ کی سیاست میں نواز شریف کا کردار ختم ہوتا دیکھ رہا ہوں، شہباز شریف کا خادم پاکستان بننے کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آ رہا، انتخابات سے قبل پنجاب کی بیوروکریسی کو تبدیل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب اچھا نہیں ہے، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، پچھلے تین سال کے دوران خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، پنجاب کا ہر منصوبہ کرپشن سے آلودہ ہے، جتنا بڑا پراجیکٹ اتنی بڑی کمیشن نے سارے وسائل سڑکوں ،پلوں پر جھونک دیئے، شریف برادران کی ترجیح کبھی انسان نہیں رہے، انتخابی تیاریوں پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بھرپور تیاری سے الیکشن میں اتر رہی ہے، دھاندلی کے ہر جدید طریقے کا توڑ نکال چکے ہیں، دھاندلی کا آغاز نگراں سیٹ اپ سے ہی شروع ہو جاتا ہے لیکن اس بار مک مکا نہیں کرنے دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -