اپنا گھر سکیم ، حکومت ملک بھر میں غریبوں کیلئے 5لاکھ مکانات تعمیر کرے گی

اپنا گھر سکیم ، حکومت ملک بھر میں غریبوں کیلئے 5لاکھ مکانات تعمیر کرے گی

لاہور( این این آئی )وزارت ہاؤسنگ اپنا گھر سکیم کے تحت ملک بھر میں کم آمدنی رکھنے والے خاندانوں کیلئے 5لاکھ مکانات تعمیر کرے گی،مکانوں کی تعمیر کیلئے قرضوں تک آسان رسائی یقینی بنانے کی غرض سے حکومت اعانت بھی فراہم کرے گی۔سرکاری ریڈیو نے وزارت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت ملک میں تقریباً 90لاکھ سے ایک کروڑ مکانات کی کمی ہے اور حکومت اس خلاء کو کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔سکیم کے تحت حکومت مختلف مقامات پر سرکاری زمین پر کم لاگت کے مکانات تعمیر کرکے بے گھر خاندانوں کو فراہم کرے گی۔عہدیدار نے بتایا کہ اپنا گھر لمیٹڈ کمپنی کی سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹریشن ہو چکی ہے۔اس منصوبے کا تمام ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور منصوبے کے آغاز کیلئے سرکاری زمین کی بڑے پیمانے پر نشاندہی کرلی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...