پاکستان کے کالعدم فلاحی اداروں کیخلاف اقدامات مثبت: امریکہ

پاکستان کے کالعدم فلاحی اداروں کیخلاف اقدامات مثبت: امریکہ

نئی دہلی (آئی این پی)امریکی معاون نائب وزیرخارجہ جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے کہا ہے کالعدم فلاحی اداروں کیخلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات مثبت ہیں، امریکاپاکستان سے بات چیت میں پیچھے نہیں ہٹ رہا،پاکستان سے بہت مخلصانہ بات چیت جاری ہے۔بھارتی اخبار ’’دی ہندو‘‘ کو دیئے گے انٹرویو میں ایلس ویلز نے کہا امریکاپاکستان سے بات چیت میں پیچھے نہیں ہٹ رہا،پاکستان سے بہت مخلصانہ بات چیت جاری ہے۔ایلس ویلز نے کہاشاہد خاقان عباسی کی حکومت کے کالعدم فلاحی اداروں کیخلاف اقدامات مثبت ہیں۔ پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کیخلاف موثر اقدامات کیے ہیں۔

امریکہ

مزید : صفحہ آخر