چودھری نثار نواز شریف کو ہی لیڈر مانتے ہیں، مشاہد اللہ

چودھری نثار نواز شریف کو ہی لیڈر مانتے ہیں، مشاہد اللہ

کراچی ( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کے ذمہ دار لیڈر ہیں ۔ وہ نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کا ہی حصہ رہیں گے ، رمیش کمار کو معلوم تھا کہ ٹکٹ نہیں ملے گا اس لئے اس نے پارٹی چھوڑ دی ،ایسے لوگوں کا ضمیر الیکشن سے قبل ہی جاگتا ہے ، میاں نواز شریف اور مریم نواز سب سے بڑے جلسے کر رہے ہیں ۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار کبھی پارٹی چھوڑ کر نہیں جائیں گے ، بڑی تعداد میں عوام میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم کی سیکیورٹی سابق وزراء اعظموں سے کم ہے ۔

مشاہد اللہ

مزید : صفحہ آخر