بھارتی مظالم کیخلاف جموں وکشمیر لبریشن سیل کاکراچی میں احتجاجی مظاہرہ

بھارتی مظالم کیخلاف جموں وکشمیر لبریشن سیل کاکراچی میں احتجاجی مظاہرہ

کراچی (این این آئی) مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ اورمظالم کیخلاف کشمیر سینٹر کراچی جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام پریس کلب کراچی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں کراچی میں مقیم کشمیری مہاجرین کی تمام سیاسی وسماجی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرین نے بھارت کیخلاف بھرپور نعرے بازی کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے نہتے عوام پر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے ۔بے گناہ اور مظلوم عوام با الخصوص نواجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے مگرعالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ کشمیری عوام کا قتل عام انسانی حقوق کے علمبردارں اور امن کے دعویداروں کے لیے المیہ سے کم نہیں ۔عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مفادات کی عینک اتار کر مظلوم کشمیری عوام کی حمائت میں کھڑے ہوں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر اپنا دباؤ ڈالیں۔مظاہرین نے اس دیرینہ عہد کی تجدید کی کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے شانہ بشانہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہر مشکل گھڑی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پشت پرکھڑے رہیں گے۔مظاہرے سے سابق صدرسپریم کورٹ بارایسوایشن سردار یاسین آزاد، سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار عابد حسین عابد اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...