پی ایس ایل کے حسابات، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے جانچ پڑتال رپورٹ مانگ لی

پی ایس ایل کے حسابات، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے جانچ پڑتال رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپر لیگ ون اورٹو کے حسابات کی جانچ پڑتال کی رپورٹ مانگ لی ہے۔16اپریل کو ان کیمرہ اجلاس میں پی ایس ایل ون اور ٹو کے حسابات پر آڈٹ رپورٹ پر بحث کی جائے گی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالیاتی قواعد وضوابط کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ جاری ایجنڈا کے مطابق 16اپریل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوگاپی ایس ایل ون اور ٹوکے حسابات کے بارے میں آڈٹ رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالیاتی ضابطہ کار کرکٹ کے کھیلاڑیوں اور منیجنگ ٹیم کے ڈیلی الاؤنسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کے سروس سٹرکچر کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ کی درخواست پر اجلاس کی کارروائی ان کیمرہ ہو گی اور بند کمرہ کے اجلاس میں کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرے گی ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...