زائد المعیاد ادویات واپس نہ لینے والے 34ڈسٹری بیو ٹرز کیخلاف شکنجہ تیار

زائد المعیاد ادویات واپس نہ لینے والے 34ڈسٹری بیو ٹرز کیخلاف شکنجہ تیار

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت نے زائدالمعیاد ادویات واپس نہ لینے والی ادویات ساز کمپنیوں کے ۴۳فارما ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا ہے۔ ان ہول سیل ڈیلرز پر الزام ہے کہ یہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور اور فارمیسیوں کے مالکان سے ایکسپائرہونے والی اپنی ادویات واپس نہیں لیتے جو سٹور مالکان نیر ایکسپائری ادویات واپس کرنے کا تقاضہ کرتے انھیں یہ تازہ سٹاک نہیں دیتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیسٹ تنظیموں اور پیشنٹ پروٹیکشن کونسل آف پاکستان نے یہ معاملہ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اورڈریپ کے سی ای او شیخ اختر سے ملاقات کرکے اُن کے علم میں لایا جس پر انھوں نے ادویات کمپنیوں کے بڑے ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف کاروائی کے لیے متعلقہ اضلاع کے ڈرگ انسپکٹروں کو ہدایات جاری کردیے ہیں۔ مذکورہ تنظیموں نے صوبائی اور وفاقی محکمہ صحت کو مراسلے بھجوائے جن میں کہا گیا کہ بڑی اور معروف ادویات ساز کمپنیوں کے ڈسٹری بیوٹرز جن کی تعداد پچاس کے قریب ہے اور ان میں سے چونتیس ڈسٹری بیوٹرز جن میں بابر میڈیسن کمپنی ، خواجہ میڈیسن کمپنی ، شہزاد میڈیسن کمپنی بھکر، فرحت میڈیسن کمپنی ، لیلی میڈیسن کمپنی ، یو ڈی ایل میڈیسن کمپنی، پیرازلسس میڈیسن کمپنی، لائیف سائن میڈیسن کمپنی، مولر اینڈ فلپس میڈیسن کمپنی، ہیلتھ کیئر میڈیسن کمپنی، کوثر میڈیسن کمپنی، جونا میڈیسن کمپنی،قائم میڈ میڈیسن کمپنی نمایاں ہیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ ہر کمپنی کی ڈریپ میں رجسٹریشن کے وقت معاہدہ ہوتا ہے کہ ہر کمپنی اور اُس کے ڈسٹری بیوٹرز ادوایات ایکسپائر ہونے سے کم سے کم تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ قبل اپنی ادویات خریدنے والے کے سٹور سے اٹھانے کے پابند ہے اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان ادویات ساز کمپنیوں کو واضح ہدایات دے چکے ہیں۔ مگر ڈسٹری بیوٹرز سپریم کورٹ کے احکامات کی واضح خلاف ورزی کررہے ہیں اور ایکسپائری ادویات سٹوروں سے نہیں اٹھارے جس سے ایکسپائری ادویات جن کی مالیت اربوں روپے ہیں سٹوروں پر پڑی پڑی ضائع ہورہی ہے جس پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ایسے ڈسٹری بیوٹرز جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں اُن کے خلاف کاروائی کا وقت آگیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1