چار سال گزر گئے ، سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کاانعقاد نہیں کیا جا سکا

چار سال گزر گئے ، سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کاانعقاد نہیں کیا جا سکا

لاہور(اپنے نمائندے سے )انتہائی سخت حفاظتی حصار کے باوجود سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد نہیں کیا جاسکا۔ جاوید محمود کے بعد سیکرٹری کے عہدے پر تعینات ہونے والے افسران عوامی شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام 4سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی کھلی کچہری نہیں لگائی جاسکی ۔سائلین خوار ہوکر رہ گئے، ڈی سی اوز ،کمشنر ز ودیگر افسروں کی جانب سے سائلین کے مسائل حل نہ کرنے، انکوائریاں اورمعاملات کو لٹکانے پر دور دراز سے آنے والے سائلین چیف سیکرٹری سے ملاقات نہ ہونے پر ناامید ہوکر واپس جانے لگے۔ ۔ واضح رہے کہ 4سال میں4چیف سیکرٹری تبدیل ہوئے کسی نے بھی عوامی مسائل سننا گوارانہ کیا۔ اس حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری کے دفتر جو بھی سائل آتا ہے اس سے درخواست لیکر متعلقہ افسر کو بھجوائی جاتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1