مسلم لیگ ن کی مثبت پالیسیوں پر عوام مکمل اعتماد کرتے ہیں،اصغر مجید

مسلم لیگ ن کی مثبت پالیسیوں پر عوام مکمل اعتماد کرتے ہیں،اصغر مجید

لاہور(نمائندہ پاکستان)رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)امیدوارپی پی 170لاہور۔اصغرمجید (گجومتہ )نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف پاکستان کے مقبول ترین جبکہ دنیابھرمیں مقبول لیڈرہیں۔کھلاڑی نے عوام کومایوسی کے سواکچھ نہیں دیا۔جھوٹ اورلوٹ گھسوٹ کی سیاست کاوقت گزرچکااب خدمت کرنے والے ہی کامیاب ہونگے ۔پاکستان مسلم ن کی قیادت کی عوام دوست پالیسیوں پرپاکستانی عوام مکمل اعتماد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج پاکستان پرامن ملک ہے اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیداہورہے ہیں۔پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ن لیگ کی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے کراچی میں امن بحال ہوا ہے اور اب یہ کاروباری مرکز بن چکا ہے۔ اللہ تالیٰ کے حکم سے پاکستان کیخلاف تمام ترسازشیں بری طرح ناکام ہونگی اورآئندہ الیکشن میں بھی کامیابی میاں نوازشریف کامقدربنے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1