فوڈ گرو کے زیراہتمام سکھ چین ریسٹورنٹ میں فیملیز کیلئے ہائی ٹی کا اہتمام

فوڈ گرو کے زیراہتمام سکھ چین ریسٹورنٹ میں فیملیز کیلئے ہائی ٹی کا اہتمام

لاہور (ڈیسک نیوز) فوڈ گرو کے زیراہتمام گلبرگ میں واقع سکھ چین ریسٹورنٹ میں فیملیز کے لئے ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں، بڑوں سمیت کثیر تعداد میں فیملیز نے شرکت کی۔ تقریب میں موسیقی اور مختلف گیم شوز کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجیب الرحمن شامی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں عمر مجیب الرحمان شامی، علی مجیب الرحمان شامی، عثمان مجیب الرحمن شامی، عامر خان، خرم خان، عثمان علی منہاس، فضل عمر، محمد نوشاد، نادیہ علی خان، عالیہ ملک، ماریہ روبیل، صفدر علی و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ قرعہ اندازی میں پہلا انعام حاصل کرنے والی خوش نصیب مسز ناہید کو قیمتی موبائل دیا گیا جبکہ دیگر خوش نصیبوں کو فوڈ گرو کا سپیشل مگ اور فوڈ ووچر دیئے گئے۔ فیملیز آئی ٹی اور اس تقریب سے خوب محظوظ ہوئے۔ واضح رہے کہ فوڈ گرو کے زیرانتظام اس قسم کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1