مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کے باعث مقبول ترین جماعت بن چکی ،توصیف شاہ
لاہور( نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، الزامات کی گرد اڑانے والوں کو ماسوائے ندامت کے کچھ نہیں ملے گا اور آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کی توثیق کریں گے،پاکستان کے عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کے متمنی ہیں اور حالیہ ضمنی انتخابات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کو جاری و ساری دیکھنا چاہتے ہیں، مسلگذشتہ روز اپنے حلقے علامہ اقبال ٹاؤن میں کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگ (ن) سے وفا عوام کے دلوں میں رچی بسی ہے اور عملی اقدامات کے باعث مسلم لیگ (ن) کو عوام میں والہانہ پذیرائی مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، باشعور عوام نے ضمنی انتخابات میں جھوٹ اور الزامات کی منفی سیاست کرنیوالوں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔